ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب ، عمران کے انکار کے بعد زرداری نے پلان بی پر کام شروع کر دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لئے پیپلزپارٹی نے پلان بی پرمشاورت شروع کر دی ہے ۔ تحریک انصاف کے انکار کے بعد رضاربانی کو چیئرمین سینٹ بنانے کے لئے پلان بی زیر غور ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی رضا ربانی سے ملاقات کے بعد اس میں تیزی آ گئی ہے کیونکہ بلاول بھٹو زرداری رضاربانی کو چیئرمین سینٹ بنانے کے حامی ہیں لہذا آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پلان بی پر

عملدرآمد کے لئے سینئر قیادت سے زرداری ہاؤس میں مزید مشاورت بھی شروع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے پیپلزپارتی کے چیئرمین سینٹ کے امیدوار کی حمایت سے انکار کے بعد پیپلزپارٹی نے پلان بی پر غور شروع کر دیا ہے جس کے تحت رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ کا امیدوار نامزد کیا جائے گا ۔ بلاول بھٹو زرداری کی رضاربانی سے ملاقات کے بعد اس پلان پر سنجیدگی اور مزید تیزی سے غور جاری ہے اور آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاؤس میں پلان بی پر عملدرآمد کے لئے سینئر قیادت سے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں جبکہ رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے میں بلاول بھٹو زرداری نے اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ وہ رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ بنانے کے حامی ہیں ۔دریں اثناوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ایسا فیصلہ ہو گا جس سے ملک میں بہتری آئے گی پیپلزپارٹی‘ تحریک انصاف اور ہم مشترکہ طورپر چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب کریں گے امید کرتے ہیں کہ اچھا فیصلہ ہوگا ہم نے بات رکھ دی ہے کہ چیئرمین سینٹ بلوچستان سے ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر

عبدالقدوس نے کہا کہ پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے علاوہ فاٹا اورجمعیت علماء اسلام سے بھی بات چیت جاری ہے ہم نے آصف علی زرداری کو اختیار نہیں دیا صرف مشترکہ امیدوار لانے کی بات کی پیپلزپارٹی کو کبھی یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ سینٹ چیئرمین کا انتخاب کریں امید کرتے ہیں کہ اچھا فیصلہ ہوگا سیاست میں حرف آخر کچھ نہیں ہے جو بھی فیصلہ ہوگا مشترکہ طورپر ہوگا ایسا فیصلہ ہوگا جس سے ملک میں بہتری آئے گی ہم نے بات رکھ دی ہے

چیئرمین سینٹ بلوچستان سے ہونا چاہئے جس طرح عمران خان نے دل بڑا کیا وہ بھی ہمارے لئے اچھا فیصلہ تھا خان صاحب نے اپنے سینیٹرز بھی ہمارے حوالے کردیئے ۔ادھر نیشنل پارٹی کے سربراہ وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان سے آزاد منتخب ہونے والے سینیٹرز کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ عسکری گروپ ہے ان کو عوام کی حمایت اور تائید حاصل نہیں ہے حقیقی نمائندے ہم ہیں اور اتحادیوں کیساتھ ملکر

اچھا اور بہتر فیصلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب تک کسی کا نام چیئرمین سینٹ کے لئے زیرغور نہیں آیا۔ہم اتحادی ہیں اور اتحادی کے فیصلوں کو اولیت دیں گے کیونکہ ہم جمہوری سوچ پر یقین رکھتے ہیں سینٹ کا چیئرمین بننے سے بلوچستان کے مسائل کم نہیں ہونگے ہم کوشش کریں گے کہ اپنے ممبرز پورے کر لیں انہوں نے کہا کہ ہم ایک سیاسی اتحاد میں ہیں

اور ہم اپنے گروپ کا ساتھ دیں گے سینٹ کا چیئرمین بننے سے بلوچستان کے مسائل کم نہیں ہونگے نوازشریف سے اتحادیوں کی طویل ملاقات ہوئی اب تک کسی کا نام چیئرمین سینٹ کے لئے زیرغور نہیں آیا آج کے اجلاس کے بعد نام سامنے آئے گا ہم کوشش کریں گے اپنے نمبرز پورے کرلیں ابھی کسی کا نام زیر غور نہیں آیا آج کے اجلاس کے بعد اہم فیصلے ہونگے اور امید کرتے ہیں کہ مشترکہ طورپر چیئرمین سینٹ کے لئے امیدوار لائیں گے ہم زور لگا رہے ہیں الیکشن ہے الیکشن میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کر جدوجہد کریں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…