ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں ،امریکہ نے ایسا اعلان کردیا کہ بھارت کے تن بدن میں آگ لگ گئی

datetime 10  مارچ‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی دفتر خارجہ کی سینئر اہل کار ایلس ویلز نے کہ ہے کہ حال ہی میں امریکی حکومت کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کے تین رہنماؤں کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام کے اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ ان گروہوں کے بھی خلاف ہے جو پاکستان مخالف ہیں اور ان کے بھی جو افغانستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔امریکی ریڈیو سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ امریکہ نے فی الحال پاکستان کی جانب سے

دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن اور مستقل بنیادوں پر اقدامات نہیں دیکھے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ بھی جاننا چاہتا ہے کہ پاکستان صدر غنی کی جانب سے دی گئی تجاویز کی حمایت اور عمل داری کے لیے کیا کر سکتا ہے۔پاکستان افغانستان تعلقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے ان کوششوں کے حق میں ہے جو جنرل باجوہ کے اکتوبر 2017کے دورہ کابل کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کے لیے کی گی تھیں۔امریکہ کی خطے میں دہشت گرد گروہوں کے بارے میں پالیسی اور پاکستان کے خدشات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایمبیسیڈر ویلز کا کہنا تھا کہ ہم سختی سے پاکستان کی علاقائی سلامتی کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم بلوچ دراندازی کے حق میں نہیں ہیں اور ناہی کسی ایسی تحریک کی تائید کرتے ہیں۔ ہمارا پیغام یہی ہے کہ اگر کوئی بھی دہشت گرد گروہ خطے میں کسی بھی ملک کے خلاف پرتشدد کاروائی کرے گا تو اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔حال ہی میں افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے طالبان کو سیاسی دھارے میں شمولیت کی دعوت کے بارے میں، ان کا کہنا تھا کہ کابل عمل ایک سنجیدہ قدم ہے اور امریکہ پاکستان کے ساتھ ان معاملات پر تعاون کے لیے گفتگو جاری رکھنے کا خواہش مند ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…