جہاز سے منشیات برآمد ہونے پر پی آئی اے کا ملازم گرفتار ،کارروائی کس ملک میں کی گئی،تشویشناک صورتحال

10  مارچ‬‮  2018

پیرس(آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو پیرس میں منشیات برآمد ہونے پر فرانسیسی حکام نے حراست میں لے لیا۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق ‘فلائٹ اسٹیورڈ سے کتنی منشیات برآمد ہوئی، اس حوالے سے فرانسیسی حکام نے نہیں بتایا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ فضائی میزبان کو فرانس میں سزا ہوتی ہے یا اسے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے

تنویر گلزار کو معطل کر دیا ہے اور الزامات ثابت ہو گئے تو اسے نوکری سے بھی برخاست کر دیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کرینگے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ‘سیکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمے داری نہیں ہوتی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ سکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا گیا مالی مسائل میں گھری قومی ایئرلائن کو درپیش ایک اہم مسئلہ طیاروں سے منشیات برآمد ہونے کا بھی ہے۔ گذشتہ برس 15 مئی کو بھی لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 785 سے ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔بعدازاں اسی مہینے پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی ایک پرواز سے 20 کلوگرام ہیروئین برآمد ہوئی ہے، جس پر کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا، کیونکہ منشیات کیٹرنگ کیبن کے اندرونی حصوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…