جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب منشیات کی سمگلنگ میں کون سے ’’ادارے‘‘ ملو ث ہیں؟ قومی اسمبلی میں خواجہ آصف نے ان کا نام لے لیا جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کو وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بتایا ہے کہ سپین کی جیلوں میں بند 177 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے گی ٗ سعودی عرب کی جیلوں میں اقامے یا چیک کیش نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی طرف سے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سپین کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 177 ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جس ملک میں بھی پاکستانیوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں پر کمیونٹی ویلفیئر دفاتر کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سپین کی جیلوں میں بند 177 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ یہاں سے منشیات سمگلنگ کی جاتی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس کو چاہیے کہ وہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ سمگلروں کو یہاں ہی گرفتار کیا جاسکے اور وہ بیرون ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث نہ بنیں۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سعودی عرب میں اس وقت 26 سے 27 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔ سعودی عرب کی جیلوں میں اقامے یا چیک کیش نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لئے سعودی عرب میں بھی کمیونٹی ویلفیئر دفاتر کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہاکہ 2800 پاکستانی سعودی عرب میں قید ہیں، سعودی عرب میں قیدپاکستانیوں کاکوئی پرسان حال نہیں، پاکستانی قیدیوں کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، غریب لوگوں کوپیسیدیکرمنشیات بھجوائی جاتی ہے، غریب لوگ سعودی عرب پہنچ کرگرفتارہوتے ہیں ،سرقلم کردیاجاتاہے۔جواب میں خواجہ آصف نے بتایاکہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کی عالمی فورم پربات کی، سعودی عرب میں پاکستانی قیدی موجود ہیں، کچھ شہری ویزے کی میعاد ختم ہونے پرقید ہیں، سعودی عرب میں ہمارے لوگوں کوشکایات بھی ہیں اورمشکلات بھی،ہزاروں پاکستانی روزانہ سفارتخانے سے رابطہ کرتے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ اے این ایف ،ایف آئی اے کی سر پرستی کے بغیر منشیات کی سمگلنگ ممکن نہیں،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…