جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

علی جہانگیر صدیقی کو امریکی سفیر نامزد کرنے پر صدر اور وزیراعظم کو نوٹس جاری،علی جہانگیر ترین وزیراعظم کے کاروباری حصہ دار ہیں، ان کے خلاف نیب میں مقدمے اور بھارت سے قریبی تعلقات ہیں

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) علی جہانگیر صدیقی کو امریکی سفیر تعینات کرنے پر صدر اور وزیراعظم کو قانونی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر صدیقی گروپ کے بھارتی حکومت سے قریبی تعلقات ہیں جو ملکی مفاد کے خلاف ہے، یہ قانونی نوٹس مقامی شہری ہمایوں فیض رسول نے جوڈیشل ایکٹوازم کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی توسط سے بھجوایا ہے،

اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاروباری گروپ میں حصہ دار ہیں جس کی بناء پر وہ ملک کے مفاد کی بجائے اپنے کاروبار کا تحفظ دیکھیں گے اس کے علاوہ نیب میں علی جہانگیر صدیقی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات کے تحت انکوائری جاری ہے، مزید کہا گیا ہے کہ جہانگیر صدیقی گروپ کے بھارتی حکومت سے قریبی تعلقات ہیں جو ملکی مفاد کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بزنس پارٹنر جہانگیر صدیقی کے بیٹے علی صدیقی کو کسی قسم کے سفارتی تجربے او ر مطلوبہ تعلیم کے بغیر امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتہاہی اہم ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہورہے ہیں، ان کی جگہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر کو امریکہ میں بطور سفیر تعینات کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعزاز احمد چوہدری اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کررہے ہیں، امریکی وزارت خارجہ کی منظور ی کے بعد جلد نئے سفیر کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جہانگیر صدیقی جے ایس گروپ کے مالک ہیں اور اس کے بیٹے علی صدیقی کو معاون خصوصی مقررکیا گیا جس کے بعد انہوں نے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرلی تھی،

ذرائع کے مطابق علی صدیقی ایک معروف میڈیا گروپ کے مالک کے داماد بھی ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے اور علی جہانگیر صدیقی اپریل میں میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے علی جہانگیر صدیقی معروف کاروباری شخصیت جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کاروباری مراسم کی وجہ سے علی جہانگیر صدیقی کی بطور معاون خصوصی تقرری پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…