جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

آصف علی زرداری کے بیان پر سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی برہم، شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کا چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے۔ نجی ٹی وی نے رضا ربانی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ

بطور چیئرمین سینیٹ آئین کی بالا دستی کا تحفظ رضا ربانی کی اولین ترجیح رہی،بطور چیئرمین سینیٹ حکومت وقت کیخلاف سب سے زیادہ رولنگ رضا ربانی نے دیں،بطورچیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ن لیگ کی حکومت کے خلاف 73 رولنگز دیں۔سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار رضا ربانی نے وفاقی وزراء کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی،بطور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی رکنیت بھی معطل کی،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب نہ کرنے پہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت کی سخت سرزنش کی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے وفاقی حکومت کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کے لیے دس دن کی مہلت دی،خصوصی کمیٹی کے قیام سے اٹھارہویں ترمیم پہ عمل درآمد کو یقینی بنایا،وفاقی و زراء کے ایوان میں نہ آنے کے خلاف بطور چیئرمین سینیٹ احتجاجاً کام چھوڑا۔پارٹی قیادت کے بیان پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی دل گرفتہ ہوئے تاہم رضا ربانی نے پارٹی قیادت پر بدستور بھرپور اعتماد کا اظہارکیا ۔ رضا ربانی کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کا چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے۔ نجی ٹی وی نے رضا ربانی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بطور چیئرمین سینیٹ آئین کی بالا دستی کا تحفظ رضا ربانی کی اولین ترجیح رہی،بطور چیئرمین سینیٹ حکومت وقت کیخلاف سب سے زیادہ رولنگ رضا ربانی نے دیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…