جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس ثاقب نثار نے جمعہ کے دن ہی کہاں کا جانے کا اعلان کر دیا ، اعلیٰ حکام کی نیندیں اڑ گئیں 

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور کے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان پر اظہار عدم اطمینان کیا ۔ چیف جسٹس نے پی آئی ڈی کا بھی دورہ کیا ۔جسٹس ثاقب نثار آج (جمعہ کو) ہی پھول نگر میڈیکل کالج کا دورہ بھی کریں گے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے فوری طور پر سروسز ہسپتال پہنچے اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،

اس موقع پر انہوں نے سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس نے پی آئی ڈی کا بھی دورہ کیا اور ایمرجنسی میں بیٹھے ہوئے مریضوں سے سہولیات کے حوالے سے پوچھا۔میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت، بابے کا تصور کہاں سے لیا ہے؟میں آج بتاتا ہوں، بابے کا تصور مرحوم اشفاق احمد سے لیا ، بابا وہ جو لوگوں کیلئے سہولیات پیدا کرے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بابا رحمتے کے کردار سے پردہ اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بابا رحمتے کون ہے؟کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بابا رحمتےایسے ہی لگا رہتا ہے، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، لوگ جیسی مرضی تنقید کریں ۔ میں آج بتاتا ہوں کہ میں نے بابے کا تصور کہاں سے لیا ہے؟میں نے بابے کا تصور مرحوم اشفاق احمد سے لیا ہے جو لوگوں کیلئے سہولیات پیدا کرے۔ واضح رہے کہ لاہور بار سے خطاب کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے عدلیہ کو بابا رحمتے سے تعبیر کیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ میں کئی کیسز کی سماعت کے دوران بابا رحمتے کا تذکرہ سننے کو ملا جبکہ کئی ٹاک شوز اور سیاسی جلسوں میں بھی بابا رحمتے کا نام لیا گیا ۔ دونوں ہسپتالوں کے دورے کے دوران چیف جسٹس جہاں سے بھی گزرے عوام کا جم غفیر ان کے پاس شکایات لے کر آتا رہا ۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی مریض عدم سہولیات کا رونا روتے نظر آئے۔قبل ازیںنجی میڈیکل کالجز کے فیس سٹرکچر سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بہت سے ایشوز کو اکٹھا ٹیک اپ کیا ہے لیکن اب ہم ہر معاملے کو علیحدہ علیحدہ دیکھیں گے، کسی میڈیکل کالج کوبند کرنے نہیں جارہے پی ایم ڈی سی کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایجوکیشن کاروبار ہوسکتاہے لیکن میڈیکل تعلیم ایسی نہیں کہ اس پر فیسیں لگائیں، فیسیں اتنی نہ بڑھائی جائیں کہ لوگوں کی جیبیں ہی کاٹ لی جائیں،

مجھے بتایا گیا کہ ایسے ڈاکٹرز آ رہے ہیں جنہیں بلڈ پریشر بھی چیک کرنا نہیں آتا، کل 5 بچے مر گئے، ان کا ذمہ دارکون ہے؟ ۔چیف جسٹس نے میڈیکل کالجز کے اکاو¿نٹس چارٹرڈ فرم سے آڈٹ کروانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ جو داخلے ہوگئے وہ ہوچکے لیکن آئندہ دیکھیں گے ہر کالج کو اپنا میرٹ بنانے نہیں دے سکتے۔ انہیں ابھی کسی پرائیویٹ میڈیکل کالج کا دورہ کروایا جائے کیونکہ انہوں نے 500 بیڈز کا ہسپتال دیکھنا ہے۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ وہ آج (جمعہ کو ) پھول نگر میڈیکل کالج کا دورہ کریں گے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا اور کہا بتایا جائے کہ میڈیکل کالجز میں کیا سہولتیں دی جارہی ہیں؟ چیف جسٹس نے فوری طور پر سروسز ہسپتال کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا ابھی سروسزہسپتال میں سہولتیں چیک کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…