لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور محکمہ داخلہ پنجاب کی عمران خان کو نقل و حرکت میں احتیاط کی ہدایات سامنے آ گئی ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کے بارے میں کم سے کم لوگوں کو آگاہ کریں، اپنے آنے جانے کے راستے تبدیل کرتے رہیں، بلٹ پروف گاڑی کا استعمال کریں اور اس کے ساتھ ساتھ بلٹ پروف جیکٹ کا بھی استعمال کریں، ٹریفک سگنل اور ٹریفک بلاک ہونے کی صورت میں اردگرد نظر رکھیں، آنے جانے کے لیے
ہمیشہ غیر متوقع راستہ استعمال کریں، جلسے کے دوران سٹیج پر غیر متعلقہ افراد کو نہ آنے دیں، سٹیج کے سامنے خاردار تاروں، پائپوں کے درمیان اپنے تربیت یافتہ رضا کار تعینات کریں اس کے علاوہ جلسے کے دوران مجمع کو سٹیج کے قریب آنے کا نہ کہیں۔ اس کے علاوہ عمران خان کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جلسوں میں بلٹ پروف ڈائس استعمال کریں، اس کے علاوہ عمران خان کھلی جگہ خطاب سے گریز کریں۔ پولیس نے تحریک انصاف کی قیادت کو خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔