ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

آپ اس وقت سے ہمارے ساتھ ہیں جب لوگ ہمارا مذاق اُڑایا کرتے تھے،عمران خان کی پی ٹی آئی کے کارکنان اور عہدیداران سے ملاقات،بڑا اعلان کردیا

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے پرانے کارکنان اور عہدیداران سے باربی کیو ٹونائٹ ریسٹورینٹ، ڈیفنس کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ گزشتہ ایک عشرے یا اس سے بھی زائد عرصے سے ہیں۔ آپ اس وقت سے ہمارے ساتھ ہیں جب لوگ ہمارا مذاق اُڑایا کرتے تھے۔

لوگ کہتے تھے کہ عمران خان صرف ایک کرکٹر ہے اور کرکٹر کا سیاست میں کیا کام ہوسکتا ہے لیکن آپ کے دیرینہ ساتھ اور رفاقت کی مدد سے ہم وقت کی ہر آزمائش پر پورے اُترے۔ وقت نے ثابت کیا کہ ہمارا اور آپ کا ساتھ بڑی سے بڑی مشکل کا سامنا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ آج اگر پاکستان تحریک انصاف کسی مقام پر ہے اور پاکستان میں لوگ جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں تو اس میں آپ کی خدمات کو بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ میں پارٹی کا چیئرمین ہونے کے ناطے پارٹی کے لیے آپ کی خدمات کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتاہوں۔ آج ملک کے حالات بدعنوان حکمرانوں کے طفیل بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں ۔ ایسے میں آپ کی مدد سے پاکستان تحریک انصاف اس رشوت ستانی، اقربا پروری اور بدعنوانی سے بھرپور دور میں عدل و انصاف اور غریب طبقے کی بھلائی کے لیے آواز اُٹھا رہی ہے۔ اس موقعے پر پی ٹی آئی کے کارکنان اور عہدیداران کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں غربت کا نام و نشان تک نہ ہو اور لوگ اپنا مال و اسباب لے کر ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک بے خطر کسی بھی سیکورٹی کے انتظام کا خیال نہ رکھتے ہوئے آجا سکیں۔ پاکستان تحریک انصاف ایک نظرئیے اور سوچ کا نام ہے اور یہ نظریہ اور سوچ آج پاکستان کے ہر شہری کو متاثر کر رہی ہے اور اسے آہستہ آہستہ حق اور سچ کے راستے پر لارہی ہے۔ ہم ملک کو عدل و انصاف سے بھرپور نظام دینا چاہتے ہیں اور خیبر پختونخواہ کی طرح ملک کے ہر صوبے کو بے مثال بنا دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…