اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چیئرمین سینٹ کون!ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے اپنے امیدوار سامنے لے آئے،تحریک انصاف بھی پیچھے نہ رہی ،خاموشی سے کیا قدم اٹھا لیا

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)سینٹ کے الیکشن کے بعد چئیرمین کے انتخاب کے لئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا عمل شروع ہو گیا ،آپس میں مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے راجہ ظفر الحق کو چئیر مین سینٹ بنائے جانے کا امکان ہے۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین آصف علی زرداری بھی اپنا چئیرمین سینیٹ لانے کے لئے سر گرم ہو گئے ہیں۔وہ رضا ربانی کو چئیرمین سینیٹ بنانے کے لئے

متحرک ہو گئے ہیں اور اس مقصد کے لئے پیپلز پارٹی کا ایک وفد بھی کل کوئٹہ پہنچ گیا تھا۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نےبھی آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطے شرورع کر دئیے ہیں۔یاد رہے کہ سینیٹ کی 15 نشستوں پرمسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب رہے ہیں۔پیپلزپارٹی نے 12 نشستیں اپنے نام کیں۔ 6 نشستیں پی پی ٹی آئی کے حصے میں آئیں۔ نیشنل پارٹی اور جے یو آئی کے 2،2 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ایم کیوایم، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ فنکشنل ایک ایک نشست حاصل کر سکیں۔ سینیٹ کی بلوچستان کی 8 نشستوں پرآزادامیدوار کامیاب ہوئے۔ فاٹا کی 4 نشستوں پر فاٹا اتحاد سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ادھرپاکستان تحریک انصاف نے اپنا وفد بلوچستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو جلد نو منتخب آزاد سینیٹر ز سے ملاقات کریگا ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سینٹ میں کامیاب ہونے والے آزاد سینیٹر انوار الحق کاکڑ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا‘اور انہیں بلوچستان سے کامیاب ہونے والے تمام آزاد سینیٹرز کو مبارکباد دی۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق تحریک انصاف کا وفد جلد بلوچستان سے منتخب آزاد سینیٹرز سے ملاقات کریگا ۔

دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ کے (ن)کے صدر کے عہدے کیلئے انتخابات  پرسوں منگل ہونگے اس سلسلے میں الیکشن بورڈ تشکیل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک کو چیئر مین الیکشن بورڈ مقرر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مستقل پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے پی ایم ایل این نے الیکشن بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک

الیکشن بورڈ کے چیئر مین مقرر کر دیے گئے،مسلم لیگ ن کے مستقل پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے تشکیل الیکشن بورڈ میں پنجاب سے راجہ اشفاق سرور، سندھ سے شاہ محمد شاہ، خیبرپختوانخوا سے پیر صابر شاہ اور بلوچستان سے سردار یعقوب ناصر بورڈ میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق صدر کے عہدے کیلئے منگل کو صبح نو بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے،کاغذات کی چھان بین مکمل کرنے کے بعد منگل کو ہی صبح دس بجے حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…