اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ووٹ پول کرنے ایوان میں آئیتو انکاپرتپاک استقبال کیا گیا۔مسلم لیگ (ن)کے امیدوار مشاہد حسین سید نے تالی بجا کرپرجوش اندازمیں انکااستقبال کیااور ووٹ پول کرنے تک انکے ساتھ رہے،چوہدری نثار علی خان اور مولانا فضل الرحمان نے ایک ساتھ ووٹ پول کیا،مشاہد حسین سید نے مولانا فضل الرحمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیر
کاز کا ووٹ ہے،ووٹ پول کرنے کے بعد چوہدری نثار مشاہد حسین سید کو پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران اشرف کے پاس لیکر گئے اور عمران اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا ووٹ مشاہد حسین کو کاسٹ کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران جب سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ووٹ پول کرنے قومی اسمبلی کے حال میں داخل ہوئے تو مسلم لیگ (ن)کے امیدوار مشاہد حسین سید بھاگتے ہوئے انکی طرف گئے اور تالی بجا کر پرجوش انداز میں انکا استقبال کیا،اس دوران ایوان میں موجود دیگر لیگی ارکان بھی چوہدری نثار کی جانب بڑے ان کو خوش آمدیدکہا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران اشرف بھی چوہدری نثار سے گرمجوشی سے ملے،چوہدری نثار علی نے مشاہد حسین سید کو عمران اشرف کا تعارف کروایا اور کہا کہ یہ میرے حلقے کہ ہیں۔اس دوران جمعیت علماء4 اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی ووٹ پول کرنے کیلئے ایوان میں آئے تو مسلم لیگ (ن)کے امیدوار مشاہد حسین سید نے انکا بھی استقبال کیا اور بلند آواز میں کہا کہ یہ میرا کشمیر کاز کا ووٹ ہے۔چوہدری نثار علی خان اور مولانا فضل الرحمان نے ایک ساتھ ووٹ پول کیا۔ مشاہد حسین سید ووٹ پول کرنے تک چوہدری نثار کے ساتھ رہے اور انکو
ووٹ پول کرنے کا طریقہ کار بتاتے رہے۔ووٹ پول کرنے کے بعد چوہدری نثار مشاہد حسین سید کو پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران اشرف کے پاس لیکر گئے اور عمران اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا ووٹ مشاہد حسین کو کاسٹ کیا ہے۔چوہدری نثار ووٹ پول کرنے کے بعد ایوان سے چلے گئے۔مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق ووٹ پول کرنے آئے تو مسلم لیگ (ن)کے حمایت یافتہ امیدوار مشاہد حسین سید نے مرد مومن مرد حق کے نعرے لگائے۔