جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ(ن) کسے چیئرمین سینٹ بنوانا چاہتی ہے ،کس نام پر اتفاق ہوگیا،جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک،سی پی پی)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینٹ کیلئے  پرویز رشید کو چیئرمین سینٹ بنانے پر اتفاق کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نوازشریف سمیت ن لیگ کی تمام قیادت پرویز رشید کے نام پر متفق ہیں اور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے جس کے بعد ن لیگ نے اپنے اتحادیوں سے مشاورت کا عمل بھی شروع کر دیاہے ۔پرویز رشید کے نام کی حتمی منظوری چھ مارچ کو

جنرل کونسل کے اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ ن لیگ نے سینیٹ میں مجموعی طور پر 15 سیٹیں جیت لیں ہیں جبکہ یہ بھی کہاجارہاہے کہ فاٹا سے جیتنے والے آزاد اراکین بھی لیگ کی حمایت کریں گے ۔ادھر بلوچستان کے آزاد سینیٹر کو ساتھ ملانے کیلیے پیپلزپارٹی سرگرم ہوگئی، قیوم سومرو اور فیصل کریم کنڈی کوئٹہ پہنچ گئے جبکہ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ لانے میں کامیاب ہوجائیگی ،ایک بار پھر یہ عہدہ پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اچانک آنیوالی تبدیلی کا فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے، سینیٹ میں پلڑا بھاری کرنے اور چیئرمین سینیٹ کیلیے بھاگ دوڑ شروع ہوگئی ہے ۔آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سینیٹر قیوم سومرو اور سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچے ، جہاں ان   کی وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات ہوئی۔ن لیگ اور دیگر جماعتوں کی طرف سے بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت گرانے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا گیاتھا۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ پر امید ہیں کہ پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ لانے میں کامیاب ہوجائے گی.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…