جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چیئرمین سینٹ کون ہوگا،پیپلز پارٹی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(سی پی پی) بلوچستان کے آزاد سینیٹر کو ساتھ ملانے کیلیے پیپلزپارٹی سرگرم ہوگئی، قیوم سومرو اور فیصل کریم کنڈی کوئٹہ پہنچ گئے جبکہ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ لانے میں کامیاب ہوجائیگی ،ایک بار پھر یہ عہدہ پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اچانک آنیوالی تبدیلی کا فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے، سینیٹ میں پلڑا بھاری کرنے اور چیئرمین سینیٹ کیلیے بھاگ

دوڑ شروع ہوگئی ہے ۔آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سینیٹر قیوم سومرو اور سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچے ، جہاں ان کی وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات ہوئی۔ن لیگ اور دیگر جماعتوں کی طرف سے بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت گرانے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا گیاتھا۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ پر امید ہیں کہ پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ لانے میں کامیاب ہوجائے گی.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…