اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی نا اہلی کے بعد پرویز مشرف کی بھی باری، لاہور ہائیکورٹ میں سابق صدر کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا ایک رکنی بنچ جو جسٹس شاہد کریم پر مشتمل ہے آج درخواست پر ابتدائی
سماعت کرے گا۔ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیزایکٹ کے تحت نااہل شخص پارٹی صدرنہیں بن سکتا،عدالت نوازشریف کواسی قانون کے تحت پارٹی صدارت سے نااہل کرچکی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62،63 کے تحت مشرف کو 2013کے الیکشن میں نااہل قراردیاگیا،استدعا ہے کہ عدالت مشرف کوپارٹی صدارت کے عہدے سے نااہل کرنے کاحکم جاری کرے۔