اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات جیسے جیسے نزدیک آتے جا رہے ہیں اسی طرح سیاسی رہنماؤں کا پارٹی تبدیل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، اب مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے،
اس طرح پاکستان تحریک انصاف نےن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی ہے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر نثار جٹ جو کہ ختم نبوت کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں اب ان کے تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ کل وہ عمران خان سے ملاقات کرکے باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ دوسری طرف خیبرپختونخواہ کے علاقے نوشہرہ این اے 6سے2013کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی سراج خان نے الیکشن 2018میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سراج خان آئندہ ایک دو روز میں باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سراج خان کی تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ حلقہ کے عوام کی جانب سے دباؤ بتایا جا رہا ہے جس میں حلقہ کے عوام نے سراج خان کو آئندہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کی صورت میں ہی ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔