اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن میں تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی ،نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے نومنتخب صدر شہباز شریف نے اپنی کچن کابینہ تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد اب نواز شریف کی میڈیا ٹیم سے بھی جان چھُڑوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف کی میڈیا ٹیم پر انحصار نہیں کریں گے بلکہ ان کا انحصار سعد رفیق ، ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ پر ہو گا۔
یہی نہیں بلکہ شہباز شریف پارٹی کے غیر متحرک کارکنان کو بھی متحرک کریں گے۔ مریم نواز پارٹی امور کی بجائے صرف اپنی وزارت پر توجہ دیں گی۔ پرویز رشید اور آصف کرمانی نواز شریف کے ذاتی اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حالات میں دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو ٹکٹیں ملنا بھی مشکل نظر آتا ہے۔واضح رہے کہ شہبازشریف کے ن لیگ کا صدر بننے کے بعد اس بات کا قومی امکان تھا کہ پارٹی میں کچھ رہنما آگے پیچھے ہونگے۔