اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار کا آئندہ عام انتخابات 2018میں ن لیگ کے ٹکٹ کے بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ، صاحبزادے تیمور نثار بھی الیکشن آزاد حیثیت میں لڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے آئندہ عام انتخابات2018میں اپنے صاحبزادے تیمور نثار کو بھی امیدوار کے طور پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں باپ بیٹا ن لیگ کے ٹکٹ کے بجائے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔ چوہدری نثار اور ان کے صاحبزادے تیمور نثار
کے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے چوہدری نثار کے متبادل آپشن پر غور شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چودھری نثار علی خان حلقہ این اے52،53اور پی پی 6سے آزاد امیدوار حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چوہدری نثار کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر سپورٹ کرنے سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دے چکے ہیں۔