اسلام آباد(سی پی پی) سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی ویلتھ ٹیکس ادائیگی سے متعلق اپیلیں خارج کردیں ۔شریف خاندان نے ویلتھ ٹیکس رولزکوسپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔دوران سماعت وکیل ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ ویلتھ ٹیکس رولزکے مطابق
ٹیکس وصول کرچکے ہیں،سپریم کورٹ ویلتھ رولزکامعاملہ 2001 میں نمٹاچکی ہے۔عدالت نے نوازشریف، کلثوم نواز،شہبازشریف ،نصرت شہباز،حمزہ شہباز،پرویزملک اورجاویدشفیع کی اپیلیں بھی خارج کردیں۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ 2001 کے فیصلے کوری وزٹ نہیں کرناچاہتی۔