پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی بنی گالہ گھر کا این اوسی جعلی نکلا،آپ کیا کہیں گے ،صحافی کے سوال پر نوازشریف نے کیا جواب دیا،کیا اہم قدم اٹھا لیا

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے وہ عمران خان نہیں کہ کان میں جھوٹی سچی آواز پڑے اور میڈیا پر بول دیں، بنی گالا میں عمران خان کے گھر کے جعلی سرٹیفکیٹ کا علم ہوا، کسی نتیجے پر پہنچ کر بات کروں گا، تصدیق کیے بغیر بات کرنے والا نہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان میں اور عمران خان میں بہت فرق ہے۔ صحافی نے عمران خان کے بیان پر ردعمل جاننا

چاہا تو کہا کہ کیا اب وہ خان کے بیان پر تبصرہ کریں گے؟نواز شریف نے کہا کہ کل سے عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا اشو چل رہا ہے، میں عمران خان نہیں کہ کسی بھی بات پر بولنا شروع کردوں۔انہوں نے کہا کہ میں بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش کرنے والا آدمی نہیں اور یہی فرق مجھ میں اور عمران خان میں ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنے وکلا اور دیگر سے عمران خان کی اراضی سے متعلق جعلی دستاویزات کی خبروں کا جائزہ لے رہا ہوں، اس متعلق حقائق سامنے آئیں گے تو بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعوان پہلے اس گھر کو غیر قانونی کہتے تھے اور آج ان کے وکیل ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ بابر اعوان کس کے وکیل ہوں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ جمہوریت میں نااہل شخص پارٹی نہیں چلاسکتا جس پر نواز شریف نے کہا کہ اب میں عمران کے بیان پر تبصرہ کروں۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف نے عمران خان کے گھرکے جعلی سرٹیفکیٹ پراہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…