اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے میکسیکو اور امریکی سرحد پر تحفظات قابل فہم پاک افغان بہتر بارڈر منیجمنٹ سے دہشت گردی کنٹرول کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔ ٹرمپ ہمارے سرحدی تحفظات سمجھیں گے۔ بدھ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے
ہوئے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میکسیکو اور امریکی سرحد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظات قابل فہم ہیں۔ امید ہے ٹرمپ افغان سرحد سے متعلق ہمارے تحفظات سمجھیں گے۔ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ 2600 کلومیٹر طویل سرحد ہے بہتر بارڈر منیجمنٹ سے دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں مددملے گی۔