ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں سے براہ راست سوالات،بہت کچھ پوچھ لیا؟چوہدری نثار کی حمایت کا اعلان

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شر یف خاندان ملک میں ایک مافیا ہے جو اپنی کر پشن بچانے کیلئے اداروں کو تباہ کر رہا ہے ‘(ن) لیگ والوں سے پوچھتاہوں آپ کو کسی اچھے برے کی تمیز نہیں ؟سپر یم کورٹ سے نااہل شخص کو کیسے تاحیات قائد بنا لیا ‘(ن) لیگ والے نیب کے خلاف قانون سازی کی بجائے شر یف خاندان کو اقتدار میں کر پشن کی اجازت دینے کی قرار دادمنظور کر لیں

پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرار اد کی پوری قوم مذمت کرتی ہے اور ہم سب سپر یم کورٹ اور نیب کیساتھ کھڑے ہیں ‘نوازشر یف میں اصول نام کی کوئی چیز نہیں وہ لند ن میں (ق) لیگ کے لوٹوں کو پارٹی میں نہ لینے کا دعویٰ کرتے رہے پھر سب لوٹوں کو ساتھ ملا لیا ‘شہباز شریف نے 9 سالوں میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کیے، وہ جوابدہ ہیں کہ پیسہ کہاں؟ چودھری نثار ٹھیک بات کر رہے ہیں کہ مریم نواز کے نیچے کام نہیں کر سکتا ۔ وہ بدھ کے روز لاہور میں تحر یک انصاف کے پنجاب سے سینٹ امیدوار چوہدری محمد سرور کی جانب سے دےئے جانیوالے ظہرانے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرچوہدری محمدسرور ‘شفقت محمود ‘جہانگیر خان ترین ‘عبدالعلیم خان ‘میاں محمود الرشید اور دیگر بھی موجود تھے عمران خان نے کہا کہ شریف برادران سپریم کورٹ اور نیب کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں لیکن پاکستان آج اداروں کے ساتھ کھڑا ہے پنجاب پولیس کا نظام پورے پاکستان کے سامنے ہے، جب تک ادارے مضبوط نہیں ہوں گے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، صوبے کے اسپتالوں میں ایک بستر پر چار چار مریض ہیں ، شریف برادران نے اپنی اشتہاری مہم پر 40 ارب روپے خرچ کردیے ، شریف برادران سپریم کورٹ اور نیب کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ فوج ،سپریم کورٹ اور نیب پر حملے کررہی ہے، وہ کہتے ہیں نیب نے مغل اعظم کو بلا کر توہین کی۔ پاکستانیوں کا 300 ارب روپیہ چوری ہوا، کیا انہیں عوام کی کوئی فکر ہے؟

کیا انہیں اچھے برے کی تمیز ہے، مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف سے 300 ارب روپے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا لیکن انہیں تاحیات قائد بنادیا حالانکہ جمہوری سیاسی جماعت میں تاحیات قائد نہیں ہوتے۔ ان لوگوں نے عوام کا پیسا چوری کیا ہے، عوام ان سے ضرور پوچھیں گے، پاکستان آج سپریم کورٹ اور نیب کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے گزشتہ 9 سال میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کیے، کک بیک لینے کے لیے میگا پراجیکٹس پر رقم لگائی گئی، فیصل سبحان کا چین کی ایس ای سی پی نے نام دیا ہے،

اس کا قصور تھا کہ ملتان میٹرو میں ان کی کرپشن کا بتایا۔ فیصل سبحان کو غائب کردیا ایسے کام سیاستدان نہیں مافیا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے برطانیہ میں کہا تھا وہ (ق) لیگ کے کسی لوٹے کو نہیں لیں گے لیکن بعد میں انہوں نے اپنی پارٹی میں لوٹے بھر لیے۔ عمران خان کا کہنا ہے پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرارداد کی پورا پاکستان مذمت کرتا ہے، شریف خاندان اپنی چوری چھپانے کیلئے ملک کے سارے ادارے تباہ کردیگا۔ انہوں نے کہا کسی جماعت میں تاحیات قائد جیسی کوئی چیز نہیں ،

پارٹی رہنماں کو نواز شریف جواب طلب کرنا چاہیے عمران خان کا کہنا تھا چودھری نثار ٹھیک بات کر رہے ہیں کہ مریم نواز کے نیچے کام نہیں کر سکتاان کی صاحبزادی کی سیاست میں کیا اہلیت ہے اور انہوں نے زندگی میں کوئی کام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 2007ء میں مانچسٹر میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھاکہ میں (ق) لیگ کے کسی لوٹے کو واپس نہیں لوں گا لیکن آتے ہی سب کو واپس لیا اور آج ان کی جماعت (ق) لیگ سے بھری پڑی ہے اور یہی لوگ انہیں کرپٹ کہتے رہے ہیں ۔

یہی وہ عدلیہ تھی جس نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف فیصلہ دیا تو نواز شریف اس کی تعریفیں کر رہے تھے لیکن جب خود پکڑے گئے ہیں تو اس کے خلاف بات کر رہے ہیں ۔ مشرف ڈکٹیٹر برا ہے لیکن ضیاء الحق ٹھیک تھا یہ ان کا دوہرا معیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے نیب کے خلاف قرارداد منظو رکی ہے وہ قومیا سمبلی سے قانون بنا دیتے کہ اقتدارمیں آنے کے بعد (ن) لیگ والوں کو چوری کرنے او رملک لوٹنے کی اجازت ہے ۔ یہ قوم سے کیا مذاق کر رہے ہیں ۔ نیب کا اپنا کردار ہے ، پولیس کا اپنا اختیار ہے ،

اسرائیل میں اسکی پولیس نے اپنے وزیر اعظم کو پکڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے نواز شریف عدلیہ کو دھمکیاں دیتے تھے اب شہباز شریف پیچھے بڑ گیا ہے،یہ اپنی چوری چھپانے کے لئے سارے ادارے تباہ کریں گے اس لئے ہم کہتے تھے کہ جلد انتخابات ہوں اور انہیں فارغ کرکے اداروں کی تعمیر کر کے ملک کوا وپر لے کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کی اچھی ورکنگ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم سینیٹ کی ایک سیٹ نکال لیں گے ۔ انہوں نے پتوکی میں (ن) لیگ کی خاتون ورکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی غلط ہے

اور ایسا نہیں ہونا چاہیے اور اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے لوٹا گیا 300ارب روپے عمران خان یا پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ عوام کا تھا ۔ بیرون ممالک میں پارٹیاں کرپشن کرنے پر اپنے صدور اور وزرائے اعظم سے پوچھتی ہیں ۔ (ن) لیگ کے لوگ کیا بھیڑ بکریاں او ردرباری ہیں ؟۔جمہوریت میں تو تاحیات قائد بنایا ہی نہیں جا سکتا ۔ (ن) کو ان سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ 300ارب لوٹ کربیرون ملک لے جانے پر جواب دیں تحر یک انصاف کے پنجاب سے سینٹ کے امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کر پشن ‘مہنگائی اور بے روگاری سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے عوام بدترین مسائل کا شکار ہے

اور اس میں کوئی شک نہیں ملک میں ہونیوالی کر پشن سے بڑی کوئی اور عوامی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے اس لیے ملک کو کر پشن اور لوٹ مار کے نظام اور سیاستدانوں سے پاک کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب سمیت تمام قومی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک میں کر پٹ لوگوں کے خلاف آئین وقانون کے مطابق کاروائی کر یں اور کسی کر پٹ شخص یا افسر کو اس بات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ ملک میں احتساب کی راہ میں رکاوٹ ڈالے اور رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پار لیمنٹ اورجمہوریت کو بھی مضبوط کر نے کیلئے کر پٹ سیاستدانوں سے ملک اور قوم کو نجات دلانا ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…