کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دھماکے کے بارے میں سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں خونی تالاب کے علاقے میں خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئی ہیں۔ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں نوحصار خونی تالاب میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ
سے خوف و ہراس پھیل گیا،دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے دھماکہ پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملہ ایف سی کے کیمپ پر کیا گیا، جس جگہ یہ خودکش دھماکہ ہوا ہے وہ کوئٹہ سے 28 کلومیٹر دور ہے۔ تمام علاقے کو سکیورٹی فورسز نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔