اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کے این او سی کو جعلی قرار دینے پر ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی بات یاد آگئی نواز شریف نے کہا تھا
’عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے والے ججوں کو سیلوٹ کرتا ہوں‘۔مریم نواز کا ٹویٹ تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ، ٹویٹ کے بعد صارفین کے دلچسپ تبصرہ دیکھنے میں آئے ایک طرف تو ن لیگ کے حمایتی سراہتے رہے تو دوسری جانب تحریک انصاف کے کھلاڑیوں نے خوب دِل کی بھڑاس نکالی۔