لاہور(نیوزڈیسک)8جج برطرف کردیئے گئے، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے 8سول ججز کو برطرف کردیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں بعض ججز کو مستقل اور بعض کو برطرف کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاگیا ہے ،نوٹیفیکیشن کے مطابق
لاہور ہائیکورٹ نے 167 سول ججوں اور مجسٹریٹس کو مستقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے اس کے علاوہ انتظامی کمیٹی کی جانب سے 8سول ججز کے خلاف بڑا حکم بھی جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق ان تمام ججوں کو برطرف کردیاگیا ہے ،یہ فیصلے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں منعقدہ اہم ترین اجلاس میں کئے گئے ۔