ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سازشیوں! تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں ،مجھے جیل بھیج سکتے ہیں، گولی مار سکتے ہیں لیکن ۔۔۔! نہال ہاشمی نے رہائی کے بعد حدیں پار کرلیں

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما نہال ہاشمی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کے جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ انھیں پانچ سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدہ سنبھالنے کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کا ازخود نوٹس لیا تھا ٗ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے دو ججوں نے اتفاقِ رائے سے یہ فیصلہ نایا جبکہ بینچ میں شامل ایک جج نے کوئی رائے نہیں دی تھی۔اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں نہال ہاشمی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سازشیوں! تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں، میں نے کب کسی کو برا کہا اور کب کسی کا نام لیا تھا، میں نے کب بابا رحمتے کا نام لیا، اور کس کو برا بھلا کہا تھا۔ تمہارے ہاتھ میں گولی مارنا ہو سکتا ہے، جیل بھیجنا ہو سکتا ہے لیکن میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیا لیکن کس کو کیا بنا دیا، اس بات کا قوم فیصلہ کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھے صرف انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک ماہ گزر گیا لیکن مجھے اپیل کا حق تک نہیں دیا گیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرمندہ وہ ہو گا جو دو نمبر اور چور ہو گا، شرمندہ وہ ہو گا جو اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے۔ ایک ماہ گزر گیا میری اپیل کی سماعت نہیں ہوئی، مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا یا انصاف کا بول بالا ہوا، آپ کس کا احتساب کر رہے ہو، کون ہو آپ؟نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ نیب ہے ٗنیب والوں کے گھر پرچھاپہ مارو، پاکستان کی آدھی دولت مل جائے گی۔ پاکستان ایسے لوگوں کیلئے نہیں بنایا گیا تھا جو پاکستان میں عیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری بات پاکستان کے وہ 22 کروڑ لوگ سنیں

جو اس ملک میں اللہ کا قانون چاہتے ہیں، جو پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ لوگ میری بات سنیں اس ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی اور ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انہیں نوازشریف کیلئے کام کرنے سے صرف اللہ روک سکتا ہے کوئی بندہ نہیں۔ رہائی کے موقع پر نہال ہاشمی کے وکلا نے ان پر سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کیا جانے والا 50 ہزار جرمانہ بھی جمع کرادیا۔ نہال ہاشمی کی اہلیہ سنٹرل جیل پہنچیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بھی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے موجود تھی جنہوں نے نعرے بازی بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…