لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کی حفاظت کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا جبکہ ایف آئی اے نے جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ عابد باکسر ہماری تحویل میں نہیں ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع کی کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ خدشہ ہے کہ عابد باکسر کو جعلی پولیس مقابلہ کر کے ہلاک کر دیا جائے گا ۔ پولیس کے بعد بدھ کے روز ایف آئی اے نے بھی عابد باکسر کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کر دیا اور عدالت کو بتایا کہ عابد باکسر ہماری تحویل میں نہیں ہے ۔جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کتے ہوئے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔