کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ امریکا پاکستان کو دہشت گردی فنانسنگ لسٹ کے ذریعے گھیرنے کی کوشش کر رہا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ امریکا پاکستان کی ٹیرر فنانسگ ریگولیشنز میں بہتری نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو جون تک سی ٹی ایف معاملے کے حل اور معاہدے کیلئے پیشکش کی، لیکن امریکا پاکستان کو مشکلات میں دیکھنا چاہتا تھا۔انہوں نے کہاکہ خاص طورپرصوبائی سطح پر پاکستانی قانون کے نفاذ
کی کوتاہیوں کوخواہش کی کمی سے تعبیر کیاگیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صوبائی سطح پر پولیس آفیسرزٹیررسٹ فنانسگ قانون سازی میں کم تربیت یافتہ ہیں، تاہم پاکستان ٹیررفنانسگ قانون سازی کا خواہاں ہے،پاکستان سی ٹی ایف صلاحیتیوں میں بہتری کیلئے کام کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایف ایٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل نہیں ہے اگر ایساہوابھی تو معاشی ترقی کو نقصان نہیں ہوگا،پاکستان اپنی معیشت کی بہتری پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، معیشت ترقی کے راستے پرآگے بڑھتی رہے گی۔