جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

حسین حقانی کے خلاف کارروائی، ایک ہفتے کے اندر جو کرنا ہے کرلیں ، اس کے بعدکیا ہوگا؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میمو کیس اسکینڈل میں سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں حسین حقانی کے حوالے سے قانونی اقدامات نہ ہوئے تو ڈی جی ایف آئی اے عدالت آجائیں۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ حسین حقانی کے خلاف میمو گیٹ کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ انٹر پول کوخط لکھ دیا ہے، انٹرپول نے حسین حقانی کا جوڈیشل ریکارڈ مانگا ہے،

حسین حقانی بھی متحرک ہیں جب کہ ڈوزئیر تیار کرکے انٹرپول کو بھجوانا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ میڈیا میں خبریں آنے سے حسین حقانی متحرک ہوجاتے ہیں ٗرانا وقار نے عدالت سے استدعا کی کہ مناسب ہوگا کہ مجھے چیمبر میں سن لیا جائے ٗ یہاں سے خبریں جاتی ہیں ٗوہاں حسین حقانی فعال ہو جاتے ہیں۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حسین حقانی کے خلاف شواہد ریکارڈ ہوچکے ہیں لہذا چیمبر سماعت کی ضرورت نہیں ہے، کمیشن کی رپورٹ انٹرپول کوبھجوا دی جائے جبکہ امریکا کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ بھی موجود ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حسین حقانی پاکستان سے باہر ہیں، ہمیں یہ نہیں معلوم کہ حسین حقانی دوہری شہریت رکھتے ہیں یا نہیں جب کہ انٹرپول کو ریڈ وارنٹ جاری کرنا ہیں اور ہماری انٹرپول پر دسترس نہیں ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ انٹرپول کودرکار مواد بھی فراہم کرنا ہوگا، وزارت داخلہ کو وہ مواد فراہم کرنے دیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اگر کوئی جرم ہوا تو مقدمہ درج کیوں نہ ہوا، ایک ہفتے کے اندر جو کرنا ہے وہ کرلیں، بے خوف و خطر ہو کر کام کریں، اس ملک پر اللہ کی مہربانی ہے تو کوئی لابی کچھ نہیں کرسکتی۔سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگرہفتے میں اقدامات نہ ہوسکے تو ڈی جی ایف آئی عدالت آجائیں، عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…