اسلام آباد(آن لائن) نیب نےاسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے ریڈ وارنٹ وزارت داخلہ سے جاری کرانے پر غور شروع کردیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری کرانے کیلئے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وزارت داخلہ سے استدعا کی جائے گی کہ وہ نیب کو مطلوب اسحاق ڈار کوواپس لانے کیلئے نیب
کا ساتھ دیں جبکہ اسحاق ڈار کیخلاف ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری سے انٹر پول کو اور اشتہاری قرار دینے کے احکامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا ذرائع کے مطابق نیب نے کہا ہے کہ اگر وزارت داخلہ نے تعاون نہ کیا تو پھر اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا کیونکہ نیب وزارت داخلہ کو اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی پہلے بھی استدعا کرچکی ہے مگر انہوں نے نام ڈالنے سے انکار کردیا تھا نیب یہ لیٹر چند دن میں وزارت داخلہ کو جمع کرائے گا ۔