لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کے ہاتھوں گرفتار ڈی ایم جی گروپ کے افسر اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے حمایت یافتہ بیورو کریٹس نے گزشتہ روز اپنے دفاتر تو کھلے رکھے لیکن ان افسران نے مبینہ طور پر اپنے ایگزیکٹو اختیارات کا استعمال نہ کیا اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول کا کہنا تھا کہ احد چیمہ گروپ کے تمام افسران گزشتہ روز دفاتر میں موجود رہے
لیکن انہوں نے اپنے سینے پر نو مور کے بیج لگا کر دفاتر میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول نے بتایا کہ نو مور کا بیج لگانے کا مقصد نیب لاہور کو باور کرانا ہے کہ آئندہ احد چیمہ کی گرفتاری جیسے مزید واقعات کو روکا جائے اور آئندہ اس قسم کے واقعات نہیں ہونے چاہیں جب کے دوسری طرف احد چیمہ گروپ کی بیورو کریسی نے احد چیمہ کو حوالات سے باہر نکالنے کیلئے سرجوڑ لئے ہیں اور مختلف آپشن پر غور شروع کر دیا ہے سول سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے دفتر میں بیورو کریٹس کا ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں احد چیمہ کو سہولتیں فراہم کرنے اور انہیں طبی امداد کیلئے مختلف حکمت عملی پر غور کیاگیا مشاورتی اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ پیشی پر ان کے حمایت یافتہ بیورو کریٹس ان کے وکلاء کی وساطت کے ذریعے نیب عدالت میں درخواست دائر کرینگے جس میں عدالت سے استدعا کی جائیگی کہ احد چیمہ شدید علیل ہیں لہٰذا انہیں فوری طبی علاج کیلئے پی آئی سی شیخ زید ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں سے کسی ایک ہسپتال میں علاج کیلئے منتقل کیا جائے ۔ نیب کے ہاتھوں گرفتار ڈی ایم جی گروپ کے افسر اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے حمایت یافتہ بیورو کریٹس نے گزشتہ روز اپنے دفاتر تو کھلے رکھے لیکن ان افسران نے مبینہ طور پر اپنے ایگزیکٹو اختیارات کا استعمال نہ کیا اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول کا کہنا تھا کہ احد چیمہ گروپ کے تمام افسران گزشتہ روز دفاتر میں موجود رہے لیکن انہوں نے اپنے سینے پر نو مور کے بیج لگا کر دفاتر میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا