جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شہبازشریف کو پارٹی صدر بنانے کافیصلہ،حتمی سربراہ مریم نواز ہی ہوں گی،نوازشریف اور مریم نواز نہ چاہتے ہوئے بھی راضی کیسے ہوئے؟چوہدری نثارسے کس بات کاخطرہ تھا؟مریم نواز کے راستے کا آخری کانٹاکیسے صاف کیاجارہاہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو پارٹی صدر بنانے کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے میاں شہبازشریف کو پارٹی صدر بنانے کیلئے اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز کو بھی اعتماد میں لے لیا۔میاں شہبازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے لئے کل بروز منگل باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف مسلم لیگ(ن) کی سربراہی کیلئے میاں شہبازشریف کا نام حتمی کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔میاں نوازشریف کو اس سلسلے میں سب سے زیادہ اپنی صاحبزادی مریم نواز کی طرف سے مزاحمت کا سامنا تھا لیکن میاں نوازشریف نے نہ صرف مریم نواز کو راضی کرلیا ہے بلکہ اپنی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز شریف کو بھی قائل کرلیا ہے۔میاں نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو پارٹی سربراہ بنانے کیلئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی تھی۔زیادہ تر سینئر رہنماؤں کا مشورہ یہی تھا کہ پارٹی کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کیلئے میاں شہبازشریف کو پارٹی صدر نامزد کردیا جائے تاکہ مسلم لیگ(ن) کے اندر چوہدری نثار علی خان کی شکل میں پیدا ہونے والی بغاوت کو دبایا جاسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی کی نامزدگی کے ذریعے کئی مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ترغیب کی ہے۔میاں نوازشریف اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ میاں شہبازشریف ایل ڈی اے کرپشن کیس کی نظر ہونے والے ہیں اس لئے انکو پارٹی صدربنا کر پارٹی میں موجود ان لوگوں کا منہ بند کردیا جائے جو طویل عرصہ سے میاں شہبازشریف کیلئے لابنگ کرتے رہے ہیں۔ایل ڈی اے کرپشن کی زد میں آنے کے بعد میاں شہباز شریف سے از خود ہی جان چھوٹ جائے گی اور مریم نواز کے راستے کا آخری کانٹا بھی صاف ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کل بروز منگل27 فروری کو میاں شہبازشریف کو پارٹی کا سربراہ بنانے کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،اس سلسلے میں تمام ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…