لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد انہیں قائم مقام صدر بنانے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔ سابق وزیراعظم
میاں نواز شریف نے شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال شہباز شریف کو قائم مقام صدر بنایا جائے گا اور اس کی منظوری 27 فروری کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی اور عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے پارٹی انتخابات میں شہباز شریف کو باقاعدہ صدر بنا دیا جائے گا۔