اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پارٹی صدارت سے نکالنا پری پول دھاندلی ہے ٗ (ن)لیگ کو سینٹ الیکشن سے محروم کیا جارہاہے ٗکالے حروف والے بہت فیصلے ہیں ٗتیسرا فیصلہ بھی آرہا ہے جس میں مجھے الیکشن لڑنے سے نااہل کیا جائیگا ٗ گاڈ فادر ، سیسلین مافیا، چور ڈاکو کہا گیا، پھر دوسرے دن کہاجاتا ہے سیاسی لیڈروں کا احترام ہے ٗجے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب آہستہ آہستہ مل رہا ہے۔
جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مجھے آپ پارٹی کی صدارت سے نکال رہے ہیں تیسرا فیصلہ بھی آرہا ہے جس میں مجھے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل کریں گے اور مجھے پتا ہے کہ یہ مجھے الیکشن لڑنے سے بھی محروم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کالے حروف والے بہت فیصلے ہیں، نہیں سمجھتا کہ ایسا کوئی فیصلہ ہے کہ سنہری حروف سے لکھا جائے، پارٹی صدر کو نکالنا پری پول دھاندلی ہے ٗ(ن) لیگ کو سینیٹ الیکشن سے محروم کیا جارہا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ گاڈ فادر ، سیسلین مافیا، چور ڈاکو کہا گیا، پھر دوسرے دن کہاجاتا ہے سیاسی لیڈروں کا احترام ہے۔میاں نوازشریف نے کہا کہ آج بھی کہا اور کل بھی کہا تھا کہ کلیبری فونٹ 2005 میں دستیاب تھا، گواہ نے آج کہا کہ وہ آئی ٹی ایکسپرٹ نہیں، گواہ نے خود کہا ہے کہ 2005 میں کیلبری فونٹ موجود تھا، ہمارے مؤقف کی تائید ہوئی ہے جبکہ جے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب آہستہ آہستہ مل رہا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب کچھ نہیں ملا تو ضمنی ریفرنسز لائے جارہے ہیں لیکن لوگوں کی سمجھ آرہی ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں انہوں نے کہاکہ ضمنی ریفرنس بھی فارغ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پارٹی صدارت سے نکالنا پری پول دھاندلی ہے ٗ (ن)لیگ کو سینٹ الیکشن سے محروم کیا جارہاہے ٗکالے حروف والے بہت فیصلے ہیں ٗتیسرا فیصلہ بھی آرہا ہے جس میں مجھے الیکشن لڑنے سے نااہل کیا جائیگا