ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

نواز شریف کو ’’مکمل فارغ‘‘ کیے جانے کے بعد چوہدری نثار کا دھماکہ خیز اقدام، شہباز شریف کے پاس پہنچ گئے، فیصلہ آنے کے فوراً بعد ہی ایسا کام ہو گیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نا اہلی کے فوراً بعد سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری نثار علی خان لاہور شہباز شریف کے پاس پہنچ گئے اور انہیں پارٹی معاملات چلانے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں چودھری نثار نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،

انہوں نے نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے حوالے سے مشاورت کی، دونوں اہم لیڈروں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے اور تمام معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، واضح رہے کہ بعض حلقوں کے مطابق چودھری نثار مسلم لیگ (ن) سے خاصے ناراض ہیں لیکن میاں نواز شریف کی پارٹی صدارت ختم کر دی گئی ہے اور اس موقع پر چودھری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اب پارٹی صدارت کا تاج شہباز شریف کے سر سجنے والا ہے، اس حوالے سے چودھری نثار نے انہیں پارٹی معاملات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت ملتی ہے تو چودھری نثار اور ان کے ساتھی ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چودھری نثار الشفاء لاہور آئے تھے اور اسی دوران سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کی پارٹی صدارت سے معطلی کا فیصلہ سامنے آ گیا، جس پر انہوں نے میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی معاملات چلانے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف پارٹی صدارت کیلئے بھی نا اہل ہوگئے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی جانب سے ماضی میں کیے گئے تمام فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔ فیصلے میں نواز شریف کی جانب سے جاری کیے گئے تمام سینٹ ٹکٹ بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…