جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس میں گارڈ فادر ، سسلین مافیا یا چور کہا گیا یا نہیں،حقیقت کھل کر سامنے آگئی

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ پانامہ کیس میں کسی کو گاڈ فادر‘ سیسیلین مافیا یا چور نہیں کہا‘ وفاق کا نمائندہ بھی تصدیق کررہا ہے کہ عدالتی فیصلے میں کسی کو گاڈ فادر نہیں کہا گیا‘ جو بھی کہتے ہیں اسے تسلیم کرتے ہیں‘ جو نہیں کہتے وہ ہم سے منسوب نہ کیا جائے‘ وطیرہ بن چکا ہے کہ عدالت جو بات نہ کہے وہ بھی چل جاتی ہے‘ جبکہ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دئیے ہیں کہ

گاڈ فادر کا کردار تو ہیرو کا تھا جسے ویلن بنا دیا گیا‘ گاڈ فادر امیروں کو لوٹ کر غریبوں کو دیتا تھا‘ سیسیلین مافیا کا ذکر نہال ہاشمی کیس میں کیا تھا سیسیلین مافیا ججز کے بچوں کو مار دیتا تھا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف ‘ پبلشر اور رپورٹر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف‘ پبلشر اور رپورٹر کے خلاف توہین عدالت کے نوٹسز واپس لے رہے ہیں‘میر شکیل الرحمن‘ میر جاوید الرحمن اور رپورٹر نے عدالت میں جواب جمع کرادیا جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ خبر اور رائے میں فرق ہوتا ہے آئندہ سے محتاط رہیں جو بھی کہتے ہیں اسے تسلیم کرتے ہیں جو نہ کہیں وہ ہم سے منسوب نہ کیا جائے۔ وطیرہ بن چکا ہے جو بات عدالت نہ کہے وہ بھی چل جاتی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ پانامہ کیس میں کسی کو گاڈ فادر ‘ سیسیلین مافیا یا چور نہیں کہا۔ جسٹس اصف سعید نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلا کر سوال کیا کہ وفاقی نمائندے کی حیثیت سے بتائیں فیصلے میں کسی کو گاڈ فادر کہا گیا؟ ڈپٹی اٹارنی ج نرل نے جواب دیا کہ تصدیق کرتا ہوں عدالتی فیصلے میں کسی کو گاڈ فادر نہیں کہا گیا۔

جسٹس کھوسہ نے کہا کہ وفاق کا نمائندہ تصدیق کررہا ہے عدالت نے کسی کو گاڈ فادر نہیں کہا نہال ہاشمی کی دھمکیوں پر ججوں کو قتل کرنے والے سیسیلین مافیا کا ذکر کیا گیا۔ جج صاحبان نے کسی کو سیسیلین مافیا نہیں کہا۔ گاڈ فادر کا کردار تو ہیرو تھا جسے ولن بنا دیا گیا۔ گاڈ فادر امیروں کو لوٹ کر غریبوں کو دیتا تھا سیسیلین مافیا ججز کے بچوں کو مار دیتا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…