اسلام آباد(سی پی پی) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ اہلیہ کی بیماری کوعدالت حاضری سے استثنیٰ کاجوازنہیں بنایاجاسکتا،وڈیو لنک بیان کے وقت لندن جاکراٹارنی مقررکرنیکاجواز بھی تسلیم نہیں۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق
کلثوم نوازکی 6کیمو تھراپی ہوگئی ہیں اور ڈاکٹرکی رپورٹ کیمطابق مریضہ کی بیماری پرکافی حدتک قابوپالیا،کینسرکارسک کم کرنے اورمستقبل میں علاج کیلئے ریڈیوتھراپی تجویزکی گئی ہے۔واضح رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 15 فروری کو اپنے مختصر فیصلے میں شریف خاندان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں مسترد کیں تھی جس کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس میں درخواستیں مسترد ہونے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔