بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے شادی کے دوران بیوفائی کی،66 سال کی عمر میں اپنی روحانی مرشد سے شادی کرکے اپنے کردار کو مزید متنازع بنا دیا،برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ، افسوسناک انکشافات

datetime 20  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی اخبار دی ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ان سے شادی کے وقت ہی بشریٰ وٹو سے رابطے میں تھے۔برطانوی اخبار دی ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عمران خان نے 66 سال کی عمر میں اپنی روحانی مرشد سے شادی کرکے اپنے کردار کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔اخبار نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان اپنی دوسری شادی

ختم ہونے سے پہلے ہی پچاس سالہ بشری وٹو سے رابطے تھے۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق ریحام خان نے کہا ہے کہ ان سے شادی کے وقت ہی عمران خان کے بشریٰ وٹو سے افیئر تھا۔عمران خان نے اتوار کو پانچ بچوں کی والدہ بشری وٹو سے تیسری شادی کرنے کی تصدیق کی ہے۔دی ٹائمز نے عمران خان کی ریحام خان کا یہ بیان بھی شائع کیا ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان انہیں طلاق دینے سے پہلے ہی بشری وٹو سے رابطے تھے اور وہ اس وقت بھی ایک وفادار شوہر نہیں تھے۔دی ٹائمز کے مطابق عمران خان کے اس طرح تیسری شادی کرنے سے ان کے کردار کے بارے میں سوالات کھڑے کر دئیے ہیں جس کا انھیں جولائی میں ہونے والے الیکشن کی مہم کے دوران بھی جواب دینا ہوگا کیونکہ مخالفین عمران خان کی شادیوں کی ناکامی کو ان کے ناقابل اعتبار اور بے وفا ہونے کا ثبوت قرار دے رہے ہیں ۔برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ کے اختتام میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا ردعمل بھی شائع کیا ہے جو انہوں نے عمران خان کی تیسری شادی پر دیا ہے۔یہ خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی بشریٰ وٹو سے شادی کی تصدیق کی تھی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…