جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب میں کیا کر رہے ہیں؟ ایسا کام کرتے تصویر سامنے آ گئی کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے سعودی شاہی خاندان کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے سعودی دوستوں کے ہمراہ تلوار کے ساتھ رقص بھی کیا۔ واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد اسے بہت پسند کر رہی ہے۔

پاکستان کے سابق مایہ ناز ہر دلعزیز سپہ سالار جنرل(ر)راحیل شریف اس وقت سعودی عرب میں اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی کر رہے ہیں۔ سعودی عرب میں بھی پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں اور سعودی عرب کی اہم شخصیات سمیت وہاں کے عوام پاکستانیوں کی طرح راحیل شریف کواپنا ہیرو سمجھتے ہیں۔سعودی شاہی خاندان میں آپ کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور شاہی خاندان کے افراد آپ کی بہت عزت و احترام کرتے ہیں۔راحیل شریف کی سعودی عرب میں شہرت کا اندازہ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب جنرل(ر)راحیل شریف سعودی شاہی خاندان کی ایک شادی میں شرکت کی دعوت ملنے پر وہاں پہنچے تو ان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا اور اس دوران انہیں سربراہ مملکت جیسا پروٹوکول دیا گیا۔ راحیل شریف کے استقبال کیلئے سعودی شاہی خاندان کے افراد دروازے پر ہی موجود تھے جنہوں نے راحیل شریف کو خوش آمدید کہا اور ہال میں نہایت عزت و احترام کے ساتھ لے کر آئے۔ ہال میں راحیل شریف کا دولہے سے تعارف کروایا گیا اور اس دوران جنرل (ر) راحیل شریف نے دولہے کو سلامی کا ایک لفافہ بھی پیش کیا۔ دوران تقریب شاہی خاندان کے وہاں موجود افراد اور دولہے کی شدید خواہش رہی کہ راحیل شریف ان کے ساتھ تشریف رکھیں۔ اس دوران روایتی انداز میں راحیل شریف کو سعودی قہوہ بھی پیش کیا گیا

جبکہ سعودی روایت کے مطابق جب تلواروں کا رقص شروع ہوا تو راحیل شریف کو بھی اس میں شریک کیا گیا اور راحیل شریف تلوار تھامے روایتی انداز میں سعودی شاہی خاندان کی خوشیوں میں تلوار کے ساتھ رقص میں شریک ہوئے۔ راحیل شریف کی شاہی شادی میں شرکت کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد راحیل شریف کو نہایت خوشگوار موڈ میں دیکھ کر سراہ رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…