ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پہلی بار منظر عام پر، عوام کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کرنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ شادی کے موقع پر نیک تمناؤں، دعاؤں اور مبارکباد دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنی شادی کے موقع پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے لاہور میں شادی کر لی ہے،شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے بھائی کے گھر ہوئی۔

عمران خان کی بہنوں سمیت اہل خانہ میں سے کسی کو بھی نہیں مدعو کیا گیا جبکہ ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ عمران خان کی بہنوں نے شادی کی مخالفت کی تھی۔تحریک انصاف نے نکاح کی تصاویر بھی جاری کر دی تھیں ،عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہان بنے۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں دونوں طرف کے قریبی عزیزو اقارب اور عمران خان کے دوستوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن اور عمران خان کے قریبی دوست مفتی سعید نے عمران خان کو بشریٰ مانیکا کا نکاح پڑھایا۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں فواد چوہدری، نعیم الحق اور دیگر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی شادی اتوار کے روز لاہور میں انجام پائی۔انکا کہنا تھاکہ ولیمے کی بڑی تقریب نہیں ہوگی،تقریب میں صرف بشری بی بی کے خاندان نے شرکت کی،عمران خان کی فیملی کی جانب سیکوئی شریک نہیں ہوا،تقریب میں صرف عون چودھری اورزلفی بخاری شریک ہوئے۔انھوں نے کہاکہ عمران خان کے بچوں کی شرکت کے بارے میں علم نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام بھیجوایا گیا تھا۔ قبل ازیں یکم جنوری کو نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی نے عمران خان کی تیسری شادی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے اس کی تردید کی گئی تھی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل عمران خان جمائما خان اور معروف ٹی وی اینکر ریحام خان سے بھی شادی کر چکے ہیں تاہم دونوں کا انجام طلاق پر ہو اتھا۔ دوسری طرف بشریٰ مانیکا کی یہ دوسری شادی ہے ان کے سابق شوہر غلام فرید مانیکا سرکاری ادارے میں ملازم ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…