بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان سچ بول دیتے ،چھپانے والی کیا بات تھی،کپتان کی شادی پر(ن) لیگ کا ردعمل

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خان صاحب اخبارکی خبر پر ہی سچ بول دیتے، اچھا کام کیا تھا، چھپانے والی یا جھوٹ بولنے والی کیا بات تھی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے طلال چوہدری

نے کہا کہ کسی کی قسمت میں تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کی شیروانی تھی اور کسی کی قسمت میں شادی کی تین شیروانیاں تھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تیسری کے بعد چوتھی شادی بھی کریں ہمیں خوشی ہو گی مگر انہوں  نے کسی کا گھر توڑنے کے بعد اپنا گھر بسالیا، انہیں اپنی عمر کا خیال کرنا چاہیے تھا۔ادھر وزیر ریلوے سعد رفیق نے عمران خان کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم عمران خان کو ازدواجی زندگی میں آسانیاں اور برکت عطا فرمائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…