جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کا نکاح کس کے گھر ہوا، گواہ کون کون تھے، بہنیں بھی شریک ہوئیں یا نہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا سے باقاعدہ شادی کر لی،نکاح کی تصاویر بھی سامنے آگئیں، نکاح کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر انجام پائی،عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہان بنے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کر لی۔ ان کی شادی لاہور میں معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والی روحانی خاتون بشریٰ مانیکا سے انجام پائی۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان کی تیسری شادی کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں دونوں طرف کے قریبی عزیزو اقارب اور عمران خان کے دوستوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن اور عمران خان کے قریبی دوست مفتی سعید نے عمران خان کو بشریٰ مانیکا کا نکاح پڑھایا۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں فواد چوہدری، نعیم الحق اور دیگر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی شادی اتوار کے روز لاہور میں انجام پائی۔انکا کہنا تھاکہ ولیمے کی بڑی تقریب نہیں ہوگی،تقریب میں صرف بشری بی بی کے خاندان نے شرکت کی،عمران خان کی فیملی کی جانب سیکوئی شریک نہیں ہوا،تقریب میں صرف عون چودھری اورزلفی بخاری شریک ہوئے۔انھوں نے کہاکہ عمران خان کے بچوں کی شرکت کے بارے میں علم نہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام بھیجوایا گیا تھا۔

قبل ازیں یکم جنوری کو نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی نے عمران خان کی تیسری شادی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے اس کی تردید کی گئی تھی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل عمران خان جمائما خان اور معروف ٹی وی اینکر ریحام خان سے بھی شادی کر چکے ہیں تاہم دونوں کا انجام طلاق پر ہو اتھا۔ دوسری طرف بشریٰ مانیکا کی یہ دوسری شادی ہے ان کے سابق شوہر غلام فرید مانیکا سرکاری ادارے میں ملازم ہیں۔فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بہنوں نے نکاح میں شرکت نہیں کی ہے اور عمران خان کچھ دیر میں اپنی نئی شریک حیات کے ساتھ بنی گالہ پہنچ جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…