جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کے لودھراں کے جلسے میں تحریک انصاف کے کس اہم رہنما کی بے عزتی کی گئی؟ اور پھر بعد میں انہوں نے بدلا کیسے لیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں ایک چھوٹا حلقہ ہے جہاں صرف قومی اسمبلی کی دو نشستیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے موقع پر عبدالرحمان کانجو نے بڑی عقل مندی کا کام کیا، محمد مالک نے کہا کہ یہاں کل 28 یونٹ ہیں، عبدالرحمان کانجو نے سات سات کے یونٹ بنائے اور پانچ چھ یونٹ بنائے اور ہر یونٹ کا ایک سربراہ بنا دیا،

جب صدیق بلوچ نے الیکشن لڑے تھے ان کے ایک عزیز محمد احمد بلوچ کی آپس میں لگتی تھی، اس وقت انہوں نے ان کو سپورٹ نہیں کیا، اس دفعہ صدیق بلوچ نہیں تھے اس وجہ سے وہ بھی میدان میں آ گئے، پھر ان کے ایک ایم این اے نواب امان اللہ ہیں یہ دو بار ایم این اے رہے ہیں اس وقت یہ تحریک انصاف میں ہیں، محمد مالک نے کہا کہ جس دن عمران خان کا جلسہ تھا ان کو سٹیج پر بہت دھکے پڑے اور سٹیج سے وہ فارغ ہو گئے شور شرابا پڑا ہوا اور عوام میں ان کی بے عزتی ہوئی، انہوں نے اس دن تحریک انصاف کی سپورٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا، سینئر صحافی محمد مالک نے کہا کہ لودھراں سے خانیوال سڑک تین ساڑھے تین سال کا پراجیکٹ ہے وہ شہباز شریف نے بہت تیزی سے کافی حد تک اس کا سٹرکچر بنا دیا، اس میں علی پور، دنیا پور کے علاقے بھی آتے ہیں، یہ ساری وجوہات تھیں مسلم لیگ (ن) کی جیت میں، سینئر صحافی محمد مالک نے کہا کہ یہاں سے پی ٹی آئی ہاری ہے اور مسلم لیگ (ن) جیتی ہے اس میں بیانیہ کا کوئی تعلق نہیں ہے، اس موقع پر صحافی و تجزیہ کار کاشف عباسی نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں شہباز شریف نے عبدالرحمان کانجو کو کہا کہ یہ آپ کا ٹکٹ ہے آپ جا کر الیکشن لڑیں باقی ٹکٹ ہم خود دیں گے، عبدالرحمان کانجو نے اپنا ٹکٹ بھی واپس کر دیا اور وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑے اور پورا کانجو گروپ آزاد کھڑا ہوا۔  انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے موقع پر عبدالرحمان کانجو نے بڑی عقل مندی کا کام کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…