جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

آمروں کے سامنے 62 اور 63 کہاں سوجاتی ہے، سب باتوں کے جواب ایک نہ دن دینے پڑیں گے ،مریم نواز بھی نہال ہاشمی کے نقش قدم پر،آئینی اور قانونی جے آئی ٹی بنانے کا اعلان، عدلیہ کودھمکی دیدی

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا نظام عدل ہر اس شخص کا مقروض ہے جس نے ووٹ ڈالا ٗ نواز شریف کے ساتھ ہونے والے مظالم کے قرض کون چکائیگا ؟ نواز شریف کو گالی دینے والے منصفوں نے ہی ان کا فیصلہ سنانا ہے ٗجو فیصلے سے پہلے گالیاں دے دیں ان کا فیصلہ کیا ہوگا ؟ بیس سال سے مائنس نواز شریف کے فارمولے پر کام کرنے والوں کو ناکامی ہوئی؟

نواز شریف کو بدلے میں عوام کی محبت اور عشق ملا ٗ نوازشریف کو کبھی عوام نے نہیں نکالا ٗ جلد آئینی اور قانونی جے آئی ٹی بنائی جائیگی جو وٹس ایپ کالز سے لیکر تمام معاملات دیکھیں گے ٗمنصفوں اور عدلیہ کا سارا زور وزیراعظم اور سیاست دانوں پر ہی چلتا ہے ٗآمروں کے سامنے کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہوتی ٗ آئین کی شق 62 اور 63 کہاں سوجاتی ہے، ان کو ان سب باتوں کے جواب ایک نہ دن دینے پڑیں گے ۔اتوار کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ہم جب راستے میں آرہے تھے تو دیکھا پورا شیخوپورہ جلسہ گاہ بنا ہوا تھا ٗ شاباش شیخوپورہ شاباش ۔ مریم نواز نے کہاکہ مجھے سب سے بڑ ی تعداد نو جوانوں کی نظر آرہی ہے ٗمیں آپ کی عدالت میں نوازشریف کا مقدمہ لیکر آئی ہوں ٗ کیا نوالزشریف کیساتھ انصاف ہوا ہے ٗ کیا آپ نا اہلی کو مانتے ہو ٗ کیا نوازشریف کیساتھ ہونے والی نا انصافی کو مانتے ہو جس پر نا منظور کے نعرے لگائے گئے ۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ اکیلے نوازشریف کا مقدمہ نہیں ہے ٗہر اس شخص اور وزیر اعظم کا مقدمہ ہے جس کو آپ نے اپنے ووٹ کے ذریعے وزیر اعظم بنایا تھا ٗہر اس وزیر اعظم کا مقدمہ ہے جو آپ کے ووٹوں کے باوجود ٗآپ کے اعتماد کے باوجود پانچ سال پورے نہیں کر سکا ۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کیساتھ تین بار یہی ہوا ہے ٗ ایک مرتبہ بھی نوازشریف کو ووٹ سے نہیں نکالا گیا ٗ ایک مرتبہ بھی عوام نے نہیں نکالا جب بھی نکالا ووٹ کی پرچی کو روندنے والوں نے نکالا ۔

مریم نواز نے کہا کہ 1990ٗ 1999اور پھر 2017تک یہی ہوا اورایسا تماشا کب تک بنتا رہے گا ۔مریم نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا جن منصفوں نے نوزشریف کو گالی دی وہی منصف نوازشریف کا مقدمہ بھی سن رہے ہیں ٗ وہی منصف نوازشریف کیخلاف فیصلہ دے چکے ہیں جو آج گالی دے رہے ہیں اور انہوں نے آنے و الے وقت میں نوازشریف کا فیصلہ سنانا ہے جو فیصلے آنے سے پہلے گالیاں دے دیں ٗ القابات سے نواز دیں تو ان کا فیصلہ کیا ہوگا ؟ اس موقع پر مریم نوازشریف نے کہا کہ کیا ان کی گالیوں کے ذریعے وہ مقدمے کا فیصلہ سنا چکے ہیں ناں یا نہیں سنا چکے ۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے والد کو کندھا دینا ہو تو پاکستان آنہیں سکتا اگر اپنی بیمار شریک حیات کے پاس عیادت کیلئے جانا چاہے تو ملک سے باہر نہیں جاسکتا یہ کیسا انصاف ہے ؟ہر بار نوازشریف کیساتھ یہ کیوں ہوتا ہے ؟آپ نوازشریف کو دو تہائی اکثریت دیکر وزیر اعظم بناتے ہو ٗہر بار کوئی نہ کوئی بہانہ کر کے آپ کی خدمت سے نوازشریف کو روک دیا جاتا ہے ٗ مجھے پتہ ہے یہ کیوں ہوتا ہے ٗ نواز شریف جیسے اقتدار میں آتا ہے ٗدن رات خدمت میں لگ جاتا ہے ٗموٹر وے ٗ ہسپتال ٗ بجلی ٗ کالج ٗ یونیورسٹیاں بناتا ہے ٗ سی پیک بناتا ہے جب سب کچھ کرتا ہے تو بدلے میں آپ کی محبت ملتا ہے ٗ

آپ کا پہلے سے بڑھ کر عشق ملتا ہے اور اس کی سزا نوازشریف کو ہر بار ملتی ہے ٗ نوازشریف وہ وزیر اعظم ہیں جس سے عوام عشق کرتے ہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ مناظر جگہ جگہ دیکھنے کو ملتے ہیں اور دل ہی دل میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں ٗ کس طرح دیوانہ وار نوازشریف سے محبت کرتے ہو ٗ چالیس سال میں اس محبت میں کمی نہیں آئی اضافہ ہوتے ہوئے دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیغام شیخوپورہ اور ہزاروں کی تعداد میں نو جوانوں کیلئے ہے میں بھی نوازشریف کی سپاہی ہو ٗ آپ بھی نوازشریف کے سپاہی ہیں ٗ نوازشریف کے جھنڈے کے نیچے آج جمع ہیں ۔مریم نواز نے کہا کہ ہمارا نظام عدل آپ لوگوں کا مقروض ہے ہر شخص کا مقروض ہے جس نے ووٹ کے ذریعے نمائندوں کو عزت دی ٗ

اس نظام عدل نے نوازشریف کے پچھلے بیس سال کے قرض چکانے ہیں اور مزید ڈھیڑ سارے قرضوں کا انبار لگا دیا ہے ٗوہ قرضہ کون چکائیگا ٗوہ وقت واپس کون لائے گا جب نوازشریف کو جھوٹے مقدمے میں ہائی جیکر بنا یا گیا اور پھر کال کوٹھڑی میں ڈال دیا تھا ورہ قرضہ کون چکائیگا ؟وہ قرضہ بھی چکانا ہے جب نوازشریف کو ایک جھوٹے مقدمے میں ایک آمر کے سامنے سر نہ جھکانے اور ووٹ کو عزت دینے کے الزام میں اٹک قلعے میں چودہ ماہ تک بند رکھا گیا ٗ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب ہائی جیکر کے جھوٹے مقدمے میں دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی تو میں اس عدالت میں موجود تھی

اس عدالت میں تین سے چار سو لوگ اور بھی موجود تھے اس وقت بھی کھڑے ہو کر آواز لگائی تھی بے گناہ کیساتھ آپ نے نا انصافی کی ہے ٗاللہ کے عذاب سے ڈریں ٗاس ملک کی قسمت کے مالک بن کے بیٹھے ہیں پھر بعد میں ہائی جیکر کیس کو جھوٹا قرار دیدیا ٗ کیا نوازشریف کی زندگی کے چودہ ماہ واپس کر سکتے ہیں جو کال کوٹھڑی میں گزارے ؟ جھوٹ مقدمے میں ووٹ کو عزت دلانے کیلئے آمر کے سامنے سر نہ جھکانے پر سات سال جلا وطنی بر داشت کر نا پڑی ٗ عوام سے دوری بر داشت کر نا پڑی ٗ مٹی سے دوری بر داشت کر نا پڑی کیا وہ سات سال واپس لا سکتے ہو ٗ جب ڈوگر کورٹ سے نوازشریف کو نا اہل کیا گیا ٗ مشرف کے نیچے ڈوگر کورٹ نے قوم کا وقت ضائع ہے ٗ

کیا وہ وقت واپس لٹا سکتے ہو ٗ بیس سال سے مائنس نوازشریف کے فارمولے پر کام کر نے والوں کو کیا ملا ٗ ان کو کچھ نہیں ملا ٗان کو ناکامی ہوئی لیکن نوازشریف کو بہت کچھ ملا ٗ آپ کی محبت ملی ٗ نوازشریف کو آپ کا نا ختم ہونے والا ساتھ ملا ٗ آپ کا عشق ملا ۔ مریم نواز نے بتایا کہ جب ہم راستے میں آرہے تھے تو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے نو جوان نے دونوں ہاتھ اچھال دیئے اور نوازشریف کو پیار کر نا شروع کر دیا ایک وقت آئیگا اور وہ وقت آرہا ہے جب آئین اور قانون پر مبنی ایک حقیقی جے آئی ٹی بنے گی وہ جے آئی ٹی دیکھے گی کہ وٹس ایپ کال سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی حیثیت کیا ہے ٗ اور یہ جے آئی ٹی کس نے بنائی تھی ٗا سکے پیچھے کیا وجہ تھی ؟وہ درخواست جو نوازشریف کے مخالفین نے دی تھی جسے عدالت نے یہ کہہ دیا تھا کہ ایک مذاق ہے پھر کیسے داخل ہوگئی ہے اور کیسے مقدمہ چلا ٗ

مقدمہ سننے والوں نے گارڈ فادر ٗ چور اورسسلین مافیا کیوں کہا ؟انہوں نے کہاکہ سارا زور منصفوں کا منتخب وزیر اعظم پر چلتا ہے ٗ سارا زور ووٹ کی پرچی پر چلتا ہے ٗآپ سب پر چلتا ہے جب کسی آمر کا دور ہوتا ہے تو کسی کی ہمت نہیں ہوتی ہے پھر 62ٗ 63کہاں چلا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں کی مدد کیساتھ ملکر اللہ کی مدد سے ان سب باتوں کے جواب ایک نہ ایک دن دینا پڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ آپ گواہی دیتے ہیں نوازشریف سچا ہے ٗ اس کیساتھ نا انصافی کر نے والے جھوٹے ہیں جس پر شرکاء نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے ۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا ساتھ نبھاؤ گے ٗ عدل کی بحالی میں اس کا ساتھ دو گے ٗ ووٹ کی عزت کرواؤ گے ٗ اپنے ووٹ کی پرچی کی عزت کرواؤ گے جس پر شرکاء نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے انہوں نے کہاکہ میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں ٗ اپنے والد اور اپنے لیڈر کیلئے جنگ لڑونگی اور دھڑلے سے لڑونگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…