اسلام آباد(اے این این ) حالیہ ضمنی انتخابات میں شکست اور ن لیگ کی مقبولیت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پریشان پارٹی کے اہم رہنماؤں نے عمران خان کو پنجاب میں جارحانہ پالیسی اختیارکرنے کا مشورہ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے پارٹی کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے
جلسوں میں عوام کی شرکت پر اظہارتشویش کرتے ہوئے عمران خان کوپنجاب میں جارحانہ پالیسی کا مشورہ دے دیا۔رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ تحریک انصاف فوری طور پر نئی سیاسی حکمت عملی کے تحت پنجاب میں میدان سجائے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق پنجاب میں کی جانے والی سیاسی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے جس کے بعد ((ن) لیگ کے جلسوں کے مقابلے میں جلسوں کا چیلنج پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔