جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اس ہفتے میں کن اہم کیسز کی سماعت ہوگی،تفصیلات جاری

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں(آج)پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دور ان وزراء طلال چوہدری ٗ دانیال عزیز ٗ انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت سمیت تاہم مقدمات سنے جائینگے اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ایک لارجر بینچ سمیت سات بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بینچ (آج) پیر کو پنجاب پولیس کے افران کے آؤٹ آف ٹرن پروموشن کے خلاف درخواستیں سنے گا ۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی (آج)پیرکو ہوگی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی تین رکنی بینچ بدھ کو انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017کے خلاف درخواستوں کی سماعت کریگا ۔اس کے علاوہ پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دور ان اسلام آباد میں مار گلہ اور ایبٹ آباد میں لورا کے پہاڑوں میں پتھروں اور درختوں کی کٹائی کیخلاف از خود نوٹس کیس ٗ میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق طے کر نے سے متعلق ’’میڈیا کمیشن رپورٹ ‘‘کیس ٗ نادرا کی جانب سے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو جاری کئے جانے والے شناختی کارڈ ’’نائیکوپ ‘‘اور پاکستان اور ریجن کارڈ ’’پی او سی ‘‘کی ناقابل بر داشت قیمتوں کے خلاف از خود نوٹس کیس ٗ ماربل اور سٹون کی کرشن اور گرائنڈنگ سے خطرناک دھول کے اخراج کی بناء پر ایک سو سے زائد مزدوروں کی اموات کے حوالے سے از خود نوٹس کیس ٗ سر کاری ٹی وی کے ایم ڈی کی عدم تقرری سے متعلق از خود نوٹس کیس ٗ کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کے خلاف ازد خونوٹس کیس ٗ جان بچانے والی ادویات کی ناقابل داشت حد تک مہنگی قیمتوں کے خلاف از خود نوٹس کیس ٗ اسلام آبادکے ایک ہسپتال میں ایک مزدور کے گردے کی بغیر اجازت اور غیر قانونی منتقلی کے خلاف از خود نوٹس کیس ٗ بنی گالہ کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف عمران خان کی درخواست سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…