اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے لیاری گینگ کے کارندے نے پنجاب کے شہر گگو منڈی کے رہائشی کی بیوی اور کراچی میں موجود مکان پر قبضہ کر لیا۔مقامی روزنامے میں شائع خبر کے مطابق محمد یٰسین اپنی بیوی کے ہمراہ آسو گوٹھ ملیر کراچی میں اپنے ذاتی مکان میں رہائش پذیر تھا ۔ لیاری گینگ کے سربراہ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی لیاقت بلوچ کو اس کی بیوی پسند آگئی۔ یٰسین سے زبردستی اس کی بیوی خدیجہ کو طلاق دلوا کر خود اس سے نکاح کر لیا اور
یٰسین کو گھر سے نکال دیا۔ نکاح کرتے ہی لیاقت بلوچ نے میرے ذاتی 126 مربع گز کے مکان اور گھریلو سامان قبضہ کر کے مجھے کہا کہ فوری کراچی سے نکل جاؤ نہیں تو اس کا انجام اچھا نہ ہو گا۔محمد یٰسین نے بتایا کہ میں داد رسی کیلئے تھانہ ملیر اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے دفتروں میں کئی سالوں سے دھکے کھا رہا ہوں میری کہیں بھی شنوائی نہیں ہوئی ۔ محمد یٰسین نے ڈی جی رینجر، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔