پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت نے مذاکرات کا موقع ضائع کردیا ، ان حالات میں دعوت نہیں دی جاسکتی ، خرم دستگیر

datetime 16  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن)وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن پر عمل کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے اور موودی سرکار نے پاکستانی سرحد کے قریب چھانیاں بنا کر بارود جمع کرنا شروع کردیا ہے، تاہم اگر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرحدوں اور کنٹرول لائن کے بہت قریب ہوائی

اڈے اور چھاؤنیاں بنانا شروع کردی ہیں جبکہ گولہ بارود بھی جمع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مذاکرات کا موقع ضائع کردیا اور موجودہ صورتحال میں بھارت کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی جاسکتی جبکہ اگر پاکستان کی جانب سے بھارت نے کسی بھی جارحانہ کارروائی کی کوشش کی تو اس کو کرارا جواب ملے گا۔جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے میں قانون کے مطابق مقدمہ ہوگا تو اس پر ضرور عملدرآمد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خرم دستگیر نے سینیٹ میں بھی پالیسی بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارت کی موجودہ حکومت کی جانب سے غیر معمولی دشمن جیسا رویہ اور پاکستان مخالف اقدام نے امن کے لیے پیدا ہونے والے عمل کو مسلسل کم کردیا۔انہوں نے بتایا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اس وقت امن کا موقع کھویا گیا، جب بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان میں سیاسی اتفاق رائے موجود تھا۔وزیر دفاع نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن، بھاری فوجی مشقیں اور امن عمل میں تبدیلی پاکستان کی جانب نئی دہلی کے جارحانہ رویے کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر فائرنگ اور گولہ باری میں اضافہ کیا گیا اور پاکستان مخالف اقدامات بھی بڑھ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…