جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

راؤ انوار نے ظلم کیا، میرا بیٹا بے گناہ تھا: والد نقیب اللہ محسود

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) کراچی میں پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کیے گئے نقیب اللہ محسود کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بے گناہ تھا اور راؤ انوار نے ظلم کیا۔ سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نقیب اللہ کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس افسر راؤ انوار کے ظلم کے خلاف سپریم کورٹ آئے، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف چاہیے اور انشاء4 اللہ انصاف ملے گا۔خیال رہے کہ 13 جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے

نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔بعدازاں 27 سالہ نوجوان نقیب محسود کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد میڈیا نے بھی پولیس مقابلے پر سوالات اٹھائے جس پر اعلیٰ حکام کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس لیا گیا تو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار فرار ہوگئے اور اب تک مفرور ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…