جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاک فوج کی ایل او سی پر جوابی کارروائی، 5 بھارتی فوجی ہلاک

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(سی پی پی) پاک فوج نے دشمن کو کرارا جواب دیتے ہوئے سکول وین پر فائرنگ کرنیوالی بھارتی چیک پوسٹیں ہی اڑا دی ،5بھارتی فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنایا جہاں سے معصوم شہریوں پر فائرنگ کی گئی تھی۔تفصیلات کیمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج

کے جوانوں نے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنایا جہاں سے معصوم شہریوں پر فائرنگ کی گئی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کی جانب جاری بیان کے مطابق پاکستانی فائرنگ سے بھارت کے 5 فوجی مارے گئے اور کئی زخمی ہوگئے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کی جانب سے معصوم شہریوں پر دہشت گردی کا جواب موثر انداز میں دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے اسکول وین کو نشانہ بنایا جانا جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں پوسٹ پر شدید شیلنگ اور وہاں سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر وین میں بیٹھی ہوئی ایک طالبہ کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں وہ بھارتی اشتعال انگیزی کے بارے میں بتا رہی ہے۔قبل ازیں بھارتی فوج کی جانب سے بٹل سیکٹر میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والی وین کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 28 سالہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا تاہم وین میں سوار بچے معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت 28 سالہ محمد سرفراز کے نام سے ہوئی تھی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا تھا۔دفترخارجہ کے سارک ڈائریکٹر اور ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو اپنے دفتر میں طلب کرکے واقعے کی مذمت کی تھی۔خیال رہے کہ بھارت نے 2018 میں اب تک 335 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جس کے نتیجے میں 14 معصوم افراد کی جانیں چلی گئیں اور 65 دیگر زخمی بھی ہوئے۔پاکستان اور بھارت کی جانب سے 2003 میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود دوسری جانب سے مسلسل خلاف ورزی جاری ہے جس کو پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…