جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے خلاف امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا اکٹھ کیا مشکلات لائے گا، سنسنی خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لئے کسی بھی ملک سے زیادہ اقدامات کئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جن تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئیں، ان کے خلاف اقدامات کئے ہیں اور کئی تنظیموں کے اثاثے ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔پاکستان کو گلوبل ٹیرر سٹ فنانسنگ لسٹ میں شامل کرنے کی تحریک ایک خطرناک حرکت ہے۔

امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے پاس پاکستان کے خلاف اس طرح کے اقدام کا کوئی جواز نہیں ہے اور یہ سیاسی دباؤ پر کیا گیا ہے۔ گرے لسٹ میں شامل ہونے سے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کے حصول میں مشکلات پیش آئیں گی۔ جمعرات کو ایوان بالا میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی طرف سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق پیرس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گلوبل ٹیررسٹ فنانسنگ لسٹ میں شامل کرنے کی تحریک منظوری کے لئے پیش کرنے اور اس سے پاکستان پر مرتب ہونے والے اثرات سے متعلق وزارتی ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں 30 ممالک کی نمائندگی ہے اور اس کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے مالی معاونت کو روکنا ہے اور یہ کسی بھی ملک کے خلاف انضباطی کارروائی کر سکتی ہے۔ پاکستان اس کا رکن نہیں ہے تاہم پاکستان ایشیاء پیسیفک گروپ برائے اینٹی منی لانڈرنگ کا رکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سروے میں پاکستان کے حوالے سے کچھ خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔ 2015ء میں ہم گرے لسٹ سے باہر آ گئے تھے، اب امریکی حکومت نے یورپی ممالک کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کو خصوصی لسٹ میں شامل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری میں پاکستان نے پچھلے سال کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے پاکستان کے خلاف اس طرح کے اقدام کا کوئی جواز نہیں ہے اور یہ سیاسی دباؤ پر کیا گیا ہے جو کہ خطرناک حرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے امریکہ اور برطانیہ کے دورہ کے دوران اس معاملے پر بات کی ہے اس کے علاوہ کوریا اور جاپان کے دوروں میں بھی ہمارے حکام نے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے مالی معاونت کی روک تھام کے لئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اقدامات کئے ہیں اور ہم نے اقوام متحدہ کی طرف سے جن تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئیں، ان کے خلاف اقدامات کئے ہیں اور کئی تنظیموں کے اثاثے ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…